سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّدکی زیرصدارت کل ہوگا

منگل 11 ستمبر 2018 14:34

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر مشاہد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس کل بدھ کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔