Live Updates

محمد میاں سومرو ناراض ،ْ

وزیر مملکت کا حلف اٹھائے بغیر کراچی آگئے ْمحمدمیاں سومرو کو حلف برداری سے کچھ دیر قبل وزیر مملکت کا عہدہ دینے سے آگاہ کیا گیا تھا

منگل 11 ستمبر 2018 16:22

محمد میاں سومرو ناراض ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد میاں سومرو وزیر مملکت کا عہدہ دیئے جانے پر ناراض ہوکر حلف اٹھائے بغیر کراچی چلے گئے ،ْوفاقی حکومت نے محمد میاں سومرو کو وزیر مملکت برائے نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انہوں نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے اور حلف اٹھانے سے بھی انکار کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا تاہم محمدمیاں سومرو حلف اٹھائے بغیر کراچی واپس چلے گئے ذرائع کے مطابق محمدمیاں سومرو کو حلف برداری سے کچھ دیر قبل وزیر مملکت کا عہدہ دینے سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔محمد میاں سومرو کے قریبی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم ترین عہدوں پر فائز رہے اس لیے ان کا مؤقف ہے کہ اعلیٰ ترین عہدوں پر رہے شخص کیلئے وزیر مملکت بننا مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں 6 نئے وزرا کو شامل کیا گیا ہے جن میں محمد خان، عمر ایوب، علی زیدی، مراد سعید، شبیر علی اور حماد اظہر شامل ہیں ،ْ6 وزرا کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 28 ہوگئی ہے جس میں 5 مشیر بھی شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات