پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبرپر عمان کی بندرگاہ کے دورے کے دوران یوم ِدفاعِ پاکستان بھر پور جوش و جذبے سے منایا گیا

ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا مقصد بحر ہند کی تجارتی راہداریوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ،ْترجمان پاک بحریہ

منگل 11 ستمبر 2018 16:34

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبرپر عمان کی بندرگاہ کے دورے کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبرپر عمان کی بندرگاہ کے دورے کے دوران یوم ِدفاعِ پاکستان بھر پور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پرمامور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبرپر عمان کی بندرگاہ مسقط کے دورے کے دوران یوم ِ دفاع کی تقریب منعقد کی گئی۔

عمان کے حکومتی عہدیداران، مسلح افواج کے آفیسرز، مختلف ممالک کے سفیروں اور عمان میں مقیم پاکستانیوں نے جہاز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا مقصد بحر ہند کی تجارتی راہداریوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر سعد بن سلطان نیول بیس اور عمان میں تعینات پاکستان کے سفیر سے ملاقات کی۔دورے کے دوران پی این ایس خیبر اور عمان نیوی کے جہازوں کی مشترکہ بحری مشقوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔مشقوں کے دوران مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ مہارتوں کو مظاہرہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :