سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی کا مرحلہ مکمل،

143ملین میں 5 چینلز کے لائسنس فروخت ہوئے،سپورٹس کیٹیگری سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کے لیے کسی کمپنی نے بولی میں حصہ نہیں لیا، ترجمان پیمرا

منگل 11 ستمبر 2018 16:57

سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی کا مرحلہ مکمل،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے نیوز کرنٹ افیئرز ،زراعت ،انٹرٹیمنٹ ،صحت، تعلیم اورسپورٹس کے لئے سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ، مختلف انٹرپرائزز نے مجموعی طور پر 143ملین میں 5 چینلز کے لائسنس فروخت ہوئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پیمراکے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈی ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیوز کرنٹ افیئرز ،سپورٹس ،زراعت ،انٹرٹیمنٹ ،صحت اور تعلیم کے 6 لائسنس نیلامی کے لئے پیش کیے تھے۔

گلیکسی انٹرپرائز لاہور نے نیوز کیٹیگری کا لائسنس 63 اعشاریہ 5 ملین روپے،انٹرٹینمنٹ لائسنس بول انٹرپرائزز نی48.5 ملین ، ایجوکیشن کیٹیگری کا ٹی وی چینل لائسنس رینائنس پرائیویٹ لمیٹڈ نے 10.5ملین،سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس ہیلتھ کیٹیگری گلیم نیٹ ورک لمیٹڈ نے 10 ملین روپے،سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس زراعت کیٹیگری میڈیا روٹس لمیٹڈ نی10.5ملین روپے میں خرید لیا جبکہ سپورٹس کیٹیگری سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کے لیے کسی کمپنی نے بولی میں حصہ نہیں لیا۔