پاکستان میں اینکرپشن کے حوالے سے جرائم کو روکنے کے لیے بنائے گئے قوانین میں ابہام ہے، اقوام متحدہ
پیکا کی دفعات پر تحفظات ہیں اس سے پا کستا نی عوام کے آزادی اظہارِ رائے اور بالخصوص صحافیوں کو آزادانہ کام کرنے سے خطرات لاحق ہوسکتے تھے، پاکستان سمیت دیگر ممالک رازداری حفاظت کیلئے اقدامات اٹھا ئیں ،رپورٹ
منگل 11 ستمبر 2018 18:10
(جاری ہے)
اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ حکومتوں کی جانب سے ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جو انہیں کسی کی جاسوسی کرنے میں مزید طاقت ور بنادیتے ہیں۔
مذکورہ رپورٹ میں ڈیجیٹل دور میں پوری دنیا کو رازداری حقوق کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ کئی ممالک نے انٹرنیٹ کے ذریعے جاسوسی اور اس کے طریقہ کار کے عدم پھیلاؤ کے لیے قوانین نافذ کردیے ہیں۔پاکستان کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان میں الیکٹرنک جرائم سے روکنے کے لیے ایکٹ (پیکا) 2016 میں لایا گیا تھا تاہم اس میں صارفین کے حقوق کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آزاردی اظہارِ رائے کی عزت اور ان کی رازداری کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔یاد رہے کہ 2015 میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے پیکا کی دفعات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں عوام آزادی اظہارِ رائے اور بالخصوص صحافیوں کو آزادانہ کام کرنے سے خطرات لاحق ہوسکتے تھے۔اپنا نام ظاہر نہ کرنا اور انکرپشن دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ٹولز ہیں جنہیں انسانی حقوق کے محافظ، سول سوسائٹی، صحافی اور سیاسی حریف استعمال کرتے ہیں تاہم انہیں اب قوانین کے بعد سزاؤں اور ہراساں کرنے کا سامنا ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ نے واضح کیا کہ اگر انہیں کمزور کیا جائے گا تو ان کی رازداری خطرے میں پڑ جائے گی، جس کی وجہ سے انہیں قانونی مداخلت کے مسائل کے ساتھ ساتھ غیر ریاستی عناصر سے بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.