عامرخان کو فلم دنگل کے ٹیکنیشن کی جان بچانے پراصل ہیرو کا خطاب

منگل 11 ستمبر 2018 18:36

عامرخان کو فلم دنگل کے ٹیکنیشن کی جان بچانے پراصل ہیرو کا خطاب
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) بھارتی اداکار عامرخان نے فلم دنگل کے ٹیکنیشن شجیت کوئری کی بروقت مدد کر کے ان کی جان بچالی۔

(جاری ہے)

اداکار عامر خان نے ساتھ کام کرنے والے فلم دنگل کے ٹیکنیشن شجیت کوئری جو کہ لو لگنے کے باعث ہسپتال لے جائے گئے لیکن کوئی ڈاکٹر ان کو دیکھنے پر راضی نہیں ہو رہاتھا اس پر شجیت کوئری کے گھر والوں کی مدد کی اپیل پر عامر خان دیر کئے بغیر ہسپتال پہنچ گئے اور ان کو طبی فراہم کروائی ۔ ان کے اس عمل پر ان کے مداحوں نے ان کے اس کام کو سراہاتے ہوئے انکو ٹوئٹر پر اپنے ریمارکس میں انہیں اصل ہیرو ہونے کا خطاب دیا ۔