پشاورپولیس نے محرم الحرام کے لیئے سیکورٹی پلان جاری کردیا

نو اور دس محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی

منگل 11 ستمبر 2018 21:11

پشاورپولیس نے محرم الحرام کے لیئے سیکورٹی پلان جاری کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) پشاورپولیس نے محرم الحرام کے لیئے سیکورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ نو اور دس محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اپریشن جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پشاور پولیس نے نو اور دس محرم کو موبائل سروس بندکرنیکی سفارش کی ہے اور اس بارے صوبائی حکومت کو سیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے،افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملک بھر کے تین سو چالیس علما کرام کے پشاور میں داخلے پرپابندی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

شہر کے تیرہ علماء کی تقاریر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ شہر کے اطراف میں ساٹھ سے زائد چیک پوسٹس قائم کی جائیں گیں۔ ایس ایس پی آپریشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔