افغان صوبہ ننگر ہار میں خود کش حملہ،30 افراد ہلاک ،50سے زائد زخمی

منگل 11 ستمبر 2018 21:49

ننگر ہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے میں 30 افرادہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آورنے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔۔