اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجاوزات کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی

منگل 11 ستمبر 2018 22:10

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجاوزات کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجاوزات کیس کی سماعت 10اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ٹرانسپورٹر ایسوسی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ فہیم بادشاہ نے عملدرآمد رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے سی ڈی اے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید سماعت10اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن نے فیض ٓباد میں غیر قانونی اڈا کے حوالے سے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔