سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمہ میں ڈاکٹر عامرلیا قت کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم جاری کردیا

منگل 11 ستمبر 2018 22:49

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمہ میں ڈاکٹر عامرلیا قت کیخلاف فرد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیا قت کیخلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے 27 ستمبر کو ان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ منگل کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ڈاکٹرعامرلیاقت نے توہین عدالت کے حوالے سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پرعدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کراتے ہوئے غیرمشروط معافی مانگی تھی، معافی نامے میں انہوں نے کہاتھا کہ وہ خود کوعدالت کے رحم وکرم پرچھوڑتے ہیں اورعدالت کویقین دلاتے ہیں کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔ سماعت کے دوران عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرامز کی ویڈیو بھی عدالت میں چلائی گئی۔ بعدازاں عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے 27 ستمبر کو ان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا۔