میٹروکیش اینڈ کیری نے اقوام متحدہ کے تحت مستحقین کی امداد کے عالمی دن پرایدھی فائونڈیشن کی مدد کا اعلان کردیا

منگل 11 ستمبر 2018 23:31

میٹروکیش اینڈ کیری نے اقوام متحدہ کے تحت مستحقین کی امداد کے عالمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) سماجی اور فلاحی ترقی کیلئے طویل عرصے سے پرکوشاں میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے ایدھی فائونڈیشن کی تائید کی یوں پسماندہ اور ضرورت مند طبقے کی امدادسے روشناس کرانے کیلئے ’کیئر اینڈ شیئراقدام ‘ کے تحت اقوا م متحدہ کے ساتھ مستحقین کی امداد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس دن سماجی تنظیموںسمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ دنیا بھر میں ایک ساتھ مثبت تبدیلی کے لئے بھرپور اقدامات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میٹرو کیش اینڈ کیری اقتصادی، سماجی اور ماحولیات میں تمام شراکت داروں کی ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضرورت مند افراد کی امداد کرکے معاشرے میں اپنا مثبت کردارادا کرکے نبھا رہے ہیں۔ میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے ملک کی معروف سماجی تنظیم ایدھی فائوندیشن جس کی بنیاد معروف انسانی حقوق کے رہنما اور سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی نے رکھی۔

میٹرو کیشن اینڈ کیری نے روزمرہ ضرورت کی اشیاء جیسے تکیہ، گدے، چادریں، تولیہ، گرم کپڑے ، بچوں کے کپڑے، کھیلوں کا سامان اور برتن وغیرہ کے کارٹن ایدھی ہوم میں رہائش پزیر افراد کیلئے عطیہ کی ہیں تاکہ ان کی مدد ہو سکے اور وہ اپنی ضرورت کے مطابق اشیاء استعمال کر سکیں۔