گرین پاکستان مہم کے تحت سکھر میں 200درخت لگائے گئے ہیں

منگل 11 ستمبر 2018 23:53

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) گرین پاکستان مہم کے تحت سکھر میں 200درخت لگائے گے ہیں ، مزید 800درخت لگائے جائیں گے۔ ڈویژنل انجینئرشجر کاری سے آلودگی ختم ہوتی ہے اور ماحول بہتر ہوتا ہے ، متعلقہ افسران کو درخت لگانے کی ہدایات جاری ۔ ڈویژنل انجینئر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سکھر ظفر اللہ جمالی نے سکھر آفس میں پودا لگا کر گرین پاکستان مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پہلے فیز کے دوران سکھر میں 200 مختلف اقسام کے درخت لگائے گئے ہیں جبکہ 1000درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری سے ماحول خوبصورت اور خوشگوار اور بہتر ہوتا ہے ، آلودگی اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بھی شجر کاری ضروری ہے ۔ افتتاحی مہم کے دوران ڈویژنل انجینئر این ٹی سی سکھرنے اپنے تمام متعلقہ افسران کو اپنے اپنے دفاتر میں بھی شجر کاری کی ہدایت کی۔