اداکار رابرٹ ریڈفورڈ ’’دی اولڈ مین اینڈ دی گن‘‘ کے پریمئیر کیلئے ٹورنٹو پہنچ گئے

بدھ 12 ستمبر 2018 12:24

اداکار رابرٹ ریڈفورڈ ’’دی اولڈ مین اینڈ دی گن‘‘ کے پریمئیر کیلئے ..
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) آسکر ایوراڈ یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ اپنی فلم ’’دی اولڈ مین اینڈ دی گن‘‘ کے پریمئیر کے لئے ٹورنٹو پہنچ گئے، بطور اداکار یہ انکی آخری فلم ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول پوری آب وتاب سے جاری ہے، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ کی فلم دی اولڈ مین اینڈ دی گن کا پریمیئر ہوا، ریڈ کارپٹ پر انکے ساتھ فلم کی کاسٹ میں شامل اداکر بھی جلوہ گر ہوئے، بیاسی سالہ ریڈفورڈ نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔فلم دی اولڈ مین اینڈ دی گن ایک چور فارسٹ ٹکر کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو 70 سال کی عمر میں بھیس بدل کر وارداتیں کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :