چینی سٹیل اور ریبارکے نرخوں میں اضافہ

بدھ 12 ستمبر 2018 14:49

چینی سٹیل اور ریبارکے نرخوں میں اضافہ
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں چینی سٹیل کے نرخ بڑھ گئے جس کی وجہ چین میں سردیوں کی آمد کے پیش نظر سماگ پیدا ہونے سے نمٹنے کے پیشگی اقدامات کے تحت دھات ساز صنعتوں کی پیداوار سست کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کے لئے موسٹ ایکٹیو ریبار کی سپلائی 1.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 4284 ڈالر فی ٹن طے پائی۔چائنا آئرن اینڈ سٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق چین میں اگست کے دوران کروڈ سٹٰیل کی یومیہ پیداوار 1.92 ملین ٹن رہی ہے۔ڈیلیان کموڈیٹی ایکسچینج آئرن اور(خام لوہی) کے نرخ 0.7 فیصد کم ہوکر 497.4 یوان فی ٹن رہے جبکہ کوکنگ کول کے نرخ 3 فیصد اضافہ کے ساتھ 1320 یوان فی ٹن رہے۔

متعلقہ عنوان :