ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہزارہ کے 7 اضلاع کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ نامہ جاری کردیا

بدھ 12 ستمبر 2018 15:43

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہزارہ کے 7 اضلاع کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہزارہ کے 7 اضلاع کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ نامہ جاری کر دیا، ٹریفک پولیس کرایہ نامہ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے ہزارہ کے سیکرٹری کے جاری کردہ نئے کرایہ نامہ کے مطابق مانسہرہ تا ایبٹ آباد 31 روپے، مانسہرہ سے ہری پور 64، بٹگرام 70، اوگی 35، بفہ 61، بالاکوٹ 41، شنکیاری 20، جبوڑی 39، لساں نواب 46، بھیڑ کنڈ 12 روپے، خاکی 15، ہزارہ یونیورسٹی 15، بٹل 46، سچاں 42، گلی بدرال 34، پڑھنہ 24، پھلڑہ 19 روپے کرایہ ہو گا۔

اسی طرح بالاکوٹ تا مہانڈری 46، ناراں 84، گڑھی حبیب الله 21 روپے نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیکرٹری آر ٹی اے نے ہزارہ کے تمام ڈی پی او کو گذشتہ روز مراسلہ جاری کرتے ہوئے کرائے ناموں پر ٹریفک پولیس کے ذریعہ اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔