رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن بائولنگ ٹور میں شرکت کرے گی

عالمی ٹین پن بائولنگ ٹور 22 سے 28 ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی

بدھ 12 ستمبر 2018 16:31

رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن بائولنگ ٹور میں شرکت کرے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن بائولنگ ٹور میں شرکت کرے گی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے اعجاز الرحمن نے بتایاکہ عالمی ٹین پن بائولنگ ٹور 22 سے 28 ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے ٹاپ بائولر حصہ لیں گے اور یہ مقابلے ہر سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور ایونٹ میں سات رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جن میں اعجاز الرحمن، علی سوریا، افضل اختر،،سکندر حیات،، عمیر عباس،دنیال شاہ اور علیم آغا شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 20 ستمبر کو تھائی لینڈ رووانہ ہوگی-