Live Updates

نئے پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

1995ٰء سے برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر سکندر اقبال کا وطن واپسی کا اعلان ،نیا پاکستان بننے اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کی بہت خوشی ہے، برطانیہ میں کیا گیا تجربہ پاکستان میں کام آئے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 ستمبر 2018 16:22

نئے پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2018ء) 1995ءسے برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر سکندر اقبال نے وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر سکندر نے بھی وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ڈاکٹر سکندر اقبال کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بننے اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی ہے۔

برطانیہ میں پریکٹس روک کر لاہور آ گیا ہوں۔اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں مستقل طور پر رہوں گا۔میرا تجربہ اب پاکستان کے کام آئے گا۔اس سے پہلے ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نےوزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے کہا کہ میرا نام عمران تبسم ہے اور میںبرطانیہ میں ڈاکٹر ہوں اور ایک یونیورسٹی میں بطور سائنسدان کام بھی کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے کہا کہ میں آپ سب سے اپنے خیالات شئیرکرنا چاہتا ہوں۔ میں پاکستان میں گذشتہ چند ہفتوں میں ہونے والے الیکشن اور اس کے نتیجے میں نظر آنے والی تبدیلی کو بہت غور سے دیکھ رہا ہوں، میں نے عمران خان کی بطور وزیراعظم کی گئی تقریر کو بہت غور سے سنا ہے اور ان کے وژن سے میں بہت متاثر ہوا اور کافی سوچ بچار کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں پاکستان جا کر اپنے تمام تجربات اپنے ملک اور قوم کی خدمت میں پیش کروں گا اور اپنے تمام اثاثے بھی پاکستان لے کر جاؤں گا۔

میں نے پاکستان جانے کے لیے اپنی ٹکٹ بھی کنفرم کر لی ہے۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے کام کریں اور عمران خان کا ساتھ دیں ۔۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے یکجا ہو کر کام کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات