وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا پنڈوری آئل فیلڈ چک بیلی خان سے ملحقہ علاقہ کو گیس فراہمی کا حکم

بدھ 12 ستمبر 2018 16:58

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا پنڈوری آئل فیلڈ چک بیلی خان سے ..
کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے سوئی ناردرن کوپنڈوری آئل فیلڈ چک بیلی خان سے ملحقہ پانچ کلومیٹر کے علاقہ کو گیس کی فراہمی کے لئے سروے کرنے کا حکم دے دیا ہے یہ بات وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے ترجمان اور کوارڈینیٹر حلقہ پی پی10چوہدری محمد افضل پڑیال نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو میں بتائی انہوں نے کہا کہ چک بیلی خان کے پنڈوڑی آئل فیلڈ سے تیل و گیس کی بڑی مقدار ملک کے طول وعرض میں پہنچائی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے اس سے ملحقہ علاقہ کے لوگ اس سے استفادہ نہیں کر پاتے انتہائی طویل جدوجہد کے بعد صرف چار دیہاتوں کو گیس کی فراہمی سے ٹرخایا گیا جس کا غلام سرور خان نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور جلد پنڈوڑی آئل فیلڈچک بیلی خان کے مضافاتی 5کلومیٹر کے اندر آنے والے دیہاتوں کے سروے کا حکم دیا ہے عوامی حلقوں نے غلام سرور خان کے اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام سرور خان نی35 سال سے اٹھنے والی آواز کو عملی جامہ پہنایا ہے۔