Live Updates

ڈاکٹرز کمیونٹی ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائے، ڈاکٹر یاسمین راشد

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی طرف سے ڈیم فنڈ میں 30لاکھ جمع کرانا قابل تقلید مثال ہے، وزیر صحت

بدھ 12 ستمبر 2018 17:52

ڈاکٹرز کمیونٹی ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائے، ڈاکٹر یاسمین ..
لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کمیونٹی ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی طرف سے ڈیم فنڈ میں 30لاکھ جمع کرانا قابل تقلید مثال ہے، ایک بیان میں انہوں نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ ڈیم فنڈ کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی، تمام سرکاری محکموں اور نجی اداروں کی طرف سے ڈیم تعمیر فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرانے سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر پاکستانی ملک کو پانی کے ممکنہ بحران سے بچانے کا عزم رکھتا ہے، صوبائی وزیر نے اپیل کی کہ بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی پکار پر دل کھول کر ڈیم فنڈ کیلئے عطیات بھیجیں، انہوں نے کہا کہ اس مہم کو ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک تحریک کی شکل دینا وقت کی ضرورت ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات