واقعہ کربلا ظلم کیخلاف ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے، مصطفی کمال

بدھ 12 ستمبر 2018 18:48

واقعہ کربلا ظلم کیخلاف ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے عوام اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشوں کو ناکام بناد یں۔محرم الحرام اور ہجری سال کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام حرمت اور تقدس کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس ماہ اور اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہمیں باہمی اخوت، رواداری اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان بر قرار رکھیں اور عقیدہ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کیے تحفظ اور امن و امان کے قیا م کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گیاورشر انگیز عناصر پر بھی خصوصی نظر رکھی جائیں