ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں نئے گوا ہ فہد کی دستاویزات جمع کرانے پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی

بدھ 12 ستمبر 2018 18:48

ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں نئے گوا ہ فہد کی دستاویزات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں نئے گوا ہ فہد کی دستاویزات جمع کرانے پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے عدالت میں نیب کی جانب سے نئے گواہ فہد کے حوالے سے دستاویزات جمع کروائی گئی جبکہ2634 صفحات پر مشتمل دستاویزات کی کاپیاں ملزمان کے وکلا کو دے دی گئیں عدالت نی ریفرنس کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی