سی ڈی اے کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

فیض آباد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے سمیت سیکٹر ایف سیون میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون، نجی ریسٹورینٹس کی غیر قانونی بنائی گئی چار دیواری کو گرا دیا گیا

بدھ 12 ستمبر 2018 20:23

سی ڈی اے کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری گزشتہ روز بھی فیض آباد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے سمیت سیکٹر ایف سیون میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ڈی اے آپریشن اسیسنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ شیخ ذیشان کی زیرنگرانی سیکٹر ایف سیون میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران نجی ریسٹورینٹس کی غیر قانونی بنائی گئی چار دیواری کو گرا دیا گیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر فیض آباد ٹرانسپورٹ اڈا بھی مسمار کر دیا گیا۔

آپریشن بھی سی ڈی اے اور وفاقی انتظامیہ ملازمین سمیت پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔واضح رہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارا گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ان ایکشن ہے جبکہ فیض آباد ٹرانسپورٹ اڈے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر ماضی میں بھی معمولی آپریشن کیا جا چکا ہے اڈا مالکان کو متبادل اراضی فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم ٹرانسپورٹ مافیا فیض آباد میں پنجے گاڑے بیٹھے تھے اور قبضہ چھوڑنے سے انکاری تھے تاہم گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر ایک با ر پھر اس اڈے کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے ۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :