عدالتی احکامات نظر انداز: آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پر پولیس نے مقدمہ درج کر رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

بدھ 12 ستمبر 2018 20:28

عدالتی احکامات نظر انداز: آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پر پولیس نے مقدمہ درج کر رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محمد قاسم خان نے محمد طارق اور توقیر فاطمہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پتہ چلا ہے بطور آئی جی پنجاب آج آپ کا پہلا دن ہے۔

ابھی آپ نئے ہیں آپ کو پندرہ روز کا وقت دے رہے ہیں۔ اگر پندرہ روز کے بعد جسٹس آف پیس کے حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ بر وقت مقدمات درج نہ کرنے کی وجہ سے ہائیکورٹ کے دس جسٹس فوجداری مقدمات کی سماعت کرنی پڑ رہی ہیں ۔سارا دن جسٹس آف پیس کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہیں اس کے باوجود مقدمات درج نہیں کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم کے 24 گھنٹے بعد اگر مقدمہ درج نہیں ہوتا تو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس محمد قاسم خاں نے کہا کہ عدالتی حکم پر اگر کسی ضلع یا تھانہ میں مقدمہ درج نہیں ہوتا تو آپ خود ذمہ دار ہونگے۔نئی حکومت نے تو کہا ہے ہم پنجاب پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مقدمات بر وقت درج کرنے کے لیے کل ہی میٹنگ کی ہے ۔ معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔