Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کو وزارت بین الصوبائی کی کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ

ٹاسک فورس کے سربراہ احسان مانی کی ملازمت کے باوجود وزیر اعظم نے انہیں زور دے کر ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا ہے، کھیلوں کی مختلف قومی تنظیموں او رفیڈریشنز سے چمٹے ہوئے افراد کا نام لے کر بھی وزیر اعظم کا ناراضگی کا اظہار،کھیلوں کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے عمل دخل پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا وزیر اعظم نے باتوں باتوں میں کھیلوں کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ بھی دیا،بریفنگ کی اندرونی کہانی

بدھ 12 ستمبر 2018 22:03

وزیر اعظم عمران خان کو وزارت بین الصوبائی کی  کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ
ِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کو وزارت بین الصوبائی کی طرف سے دی جانیوالی کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ کی اندرونی کہانی آن لائن کو اعلیٰ ذرائع سے معلوم ہوئی ہے جسکے مطابق بنائی جانے والی ٹاسک فورس کے سربراہ احسان مانی کی ملازمت کے باوجود وزیر اعظم نے انہیں زور دے کر ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا ہے جبکہ کھیلوں کی مختلف قومی تنظیموں او رفیڈریشنز سے چمٹے ہوئے افراد کا نام لے کر بھی وزیر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا اور معروف تعلیمی ادارے ایچی سن میں پڑھنے والے ا پنے کالج فیلوز کے بارے میں کہا ہے کہ میں نے تو تعلیم کے دوران کبھی بھی کھیلوں میں دلچسپی کو نہیں دیکھا ،تو بریفنگ میں شامل شرکاء نے وزیر اعظم کو بتایا کہ باہر سے کھیلوں کے حوالے سے کروڑوں کا ڈیولپمنٹ فنڈ آتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ سابق دور میں وزیراعظم کی ایک اہم قریبی شخصیت بھی فٹبال کا صدر بننے میں دلچسپی رکھتی تھی ۔ وزیر اعظم نے کھیلوں کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے عمل دخل پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔ تقریباً80منٹ کی بریفنگ کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی کارکردگی اور مالی امور کے حوالے سے بھی واشگاف الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم نے میٹنگ میں تاخیر سے آنیوالی شخصیت کو بھی زور دے کر کہا کہ وہ سپورٹس کے معاملات پر نظر رکھیں کیونکہ انہیں سپورٹس کی ذمہ داری سونپی جائے گی ۔ وزیر اعظم نے باتوں باتوں میں کھیلوں کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ بھی دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات