مختلف مکتبہ فکر کے 26 علماء پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد

محرم الحرام کے آغاز پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مولوی عبدالعزیز، امین شہیدی، علامہ ناصر عباس اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے یا تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

muhammad ali محمد علی بدھ 12 ستمبر 2018 20:17

مختلف مکتبہ فکر کے 26 علماء پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 ستمبر 2018ء) مختلف مکتبہ فکر کے 26 علماء پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد، محرم الحرام کے آغاز پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مولوی عبدالعزیز، امین شہیدی، علامہ ناصر عباس اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے یا تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے ماہ کے آغاز کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر محدود حد تک موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت کے محکمہ داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے محکمہ داخلہ نے مختلف مکتبہ فکر کے 26 علماء پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے آغاز پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مولوی عبدالعزیز، امین شہیدی، علامہ ناصر عباس اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے یا تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ممکنہ طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں رینجرز کی اضافی نفری امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خدمات انجام دے گی۔