ایف بی آر کی جانب سے ٹرسٹ ہسپتال کو ٹیکس سے استثنیٰ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے درخواست ایف بی آر کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 12 ستمبر 2018 23:25

ایف بی آر کی جانب سے ٹرسٹ ہسپتال کو ٹیکس سے استثنیٰ نہ دینے کا اقدام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) ایف بی آر کی جانب سے ٹرسٹ ہسپتال کو ٹیکس سے استثنیٰ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،عدالت نے درخواست ایف بی آر کو بھجواتے ہوئے درخواستگزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس عائشہ اے ملک نے دی لائف کیئرفائونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فاونڈیشن نے بغیر کسی منافع کے ٹرسٹ ہسپتال قائم کرکے چلایا جا رہا ہے۔

قانون کے مطابق ٹرسٹ ہسپتال پر کسی قسم کے ٹیکس کا نفاد نہیں ہو سکتا۔ایف بی ار ہسپتال کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار نہیں دے رہا ۔درخوست گزار عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کو ہسپتال کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست ایف بی آر کو بھجواتے ہوئے درخواستگزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔