Live Updates

لاہور میں مسلم لیگ ن کے حق میں دھاندلی کی گئی، سید زعیم قادری

تین سے چار نشستیں ادھر ادھر کی گئیں،ضمنی الیکشن میں بھی یہی کچھ ہواتو ن لیگ پھر جیت جائے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 12 ستمبر 2018 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما سید زعیم قادری نے دعویٰ کیاہے کہ عام انتخابات کے دوران لاہور میں مسلم لیگ ن کے حق میں دھاندلی کی گئی اور تین سے چار نشستیں ادھر ادھر کی گئیں،ضمنی الیکشن میں بھی یہی کچھ ہواتو ن لیگ پھر جیت جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں سب سے اہم وزارت ماحولیات کی ہوتی ہے ،پیپلز پارٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ محدود ہو کر رہ گئی ہے ،اب وہ سندھ کارڈ کھیلتے ہوئے سندھ کے عوام کو یہ بتانا چاہ رہی ہے کہ آپ کا پانی چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی بھاشا ڈیم کی حمایت کررہے ہیں اور کسی ایک نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیا چیف جسٹس کا فرض نہیں کہ اس ملک کے عوام کو ایک قوم بنانے کی بات کریں اگر ان کے اقدامات سے لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں تو کیایہ سیاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی قوم کا بنیادی حق ہے اور چیف جسٹس نے جوکوشش کی ہے ہمیں تو اس کے لئے کپڑے بیچ کر کھڑے ہوجانا چاہئے اور پانچ سال کی بجائے ڈیم کو ساڑھے تین سال میں بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جو ٹھیک کام کرے گی میں اس کے ساتھ ہوں،لاہور میں مسلم لیگ ن کے حق میں دھاندلی ہوئی ہے اور تین چار سیٹیں ادھر ادھر ہوئی ہیں،اگر ضمنی الیکشن میں بھی یہی کچھ ہوا تو مسلم لیگ ن لاہور میں ضمنی الیکشن دوبارہ جیت جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات