پنجاب کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزیر اینٹی کرپشن کے ملزم نکلے

پنجاب کے وزیربرائے سوشل ویلفیئر و بیت المال محمد اجمل پر سرکاری زمیںوں کی خردبرد کا الزام ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 ستمبر 2018 22:59

پنجاب کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزیر اینٹی کرپشن کے ملزم نکلے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 ستمبر 2018ء) : پنجاب کے وزیربرائے سوشل ویلفیئر و بیت المال محمد اجمل پر سرکاری زمیںوں کی خردبرد کا الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ملزم نکلے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ 12 صوبائی وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں میاں خالد محمود ، محمد جہانزیب خان کھچی،پیر سید سعید الحسن شاہ ، مہرمحمد اسلم ، سید حسنین جہانیاں گردیزی ، محمد اجمل ، محمد اخلاق ، آشفہ ریاض ،شوکت علی لالیکا ، زوار حسین وڑائچ ، اعجاز مسیح اور محمد اختر شامل ہیں ۔حلف برداری کی اس پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار،صوبائی وزراء، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد اکرم چوہدری، انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہی وزیر میں سے ایک وزیر محمد اجمل بھی ہیں جن کے پاس سوشل ویلفیئر و بیت المال کا چارج ہے۔ وزیر موصوف کے خلاف اینٹی کرپشن مقدمے کے ملزم نکلے۔کیس کے چالان کے مطابق انہوں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محکمہ جنگلات کی سرکاری زمینوں میں خوردبرد کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان پر سرکاری زمینوں پر جعلی باغات کےنام پر کلیم کا الزام ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے سینکڑوں ایکڑ اراضی کے مختلف کلیم حاصل کرنے کے الزام میں ان پر مقدمہ درج کیا تھا۔ 17 اپریل 2010 کو ان کے خلاف فیصل آباد اینٹی کرپشن عدالت میں چالان پیش کیا گیا۔ محمداجمل اس کیس میں ضمانت پر ہیں جبکہ اس مقدمے میں 24 افراد گرفتار، 44 ضمانت پر جبکہ 16 اشتہار ی قرار دیے گئے تھے۔