ایپل نے آئی فون کے 2 نئے اور جدید ماڈل متعارف کروا دیے

آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس کے نام سے متعارف کروائے گئے ماڈلز میں کئی نئے فیچرز شامل

muhammad ali محمد علی بدھ ستمبر 23:15

ایپل نے آئی فون کے 2 نئے اور جدید ماڈل متعارف کروا دیے
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2018ء) ایپل نے آئی فون کے 2 نئے اور جدید ماڈل متعارف کروا دیے، آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس کے نام سے متعارف کروائے گئے ماڈلز میں کئی نئے فیچرز شامل۔ تفصیلات کے مطابق آئی فون کمپنی کی جانب سے دنیا کے سب سے مقبول موبائل سیٹ ایپل آئی فون کے 2 نئے اور جدید ماڈلز متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس کے نام سے 2 نئے ماڈلز متعارف کروائے گئے ہیں۔

دونوں ماڈلز گولڈ، سلور اور گرے رنگوں میں متعارف کروائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایپل آئی فون ایکس ایس کا اسکرین سائز 5.8 انچ جبکہ ایپل آئی فون ایکس ایس میکس کا اسکرین سائز 6.5 انچ ہے۔ ایپل آئی فون ایکس ایس میں 64 جی بی سے لے کر 512 جی بی تک کی اسٹوریج رکھی گئی ہے۔ آئی فون ایکس ایس میں 3 جی بی ریم جبکہ آئی فون ایکس ایس میکس میں 4 جی بی ریم رکھی گئی ہے۔ آئی فون ایکس ایس میکس کی دیگر تفصیلات کیلئے یہاں، جبکہ ایکس ایس کی دیگر اور تفصیلی خصوصیات جاننے کیلئے یہاں کلک کیجیے۔

متعلقہ عنوان :