زید حامد کا بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے شرمناک بیان

زید حامد کے شرمناک ٹوئیٹ نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 ستمبر 2018 23:23

زید حامد کا بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے شرمناک بیان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 ستمبر 2018ء) : بیگم کلثوم نواز کی وفات پر صحافی زید حامد کے شرمناک ٹوئیٹ نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔انکے جسد خاکی کو گزشتہ روز ہی ریجنٹ پارک کی مسجد میں منتقل کردیا گیا تھا۔انکے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں کلثوم نوازکاانتقال ویسٹ منسٹرسٹی کونسل میں رجسٹرکرایاگیا۔ریجنٹس پارک فیونرل سروس کے مطابق کلثوم نوازکاڈیتھ سرٹیفکیٹ ویسٹ منسٹرسٹی کونسل نےجاری کیا اور اب کورونرکے دفتر سے این اوسی جاری کیا جا چکا ہے۔این اوسی کےاجراکےبعدبیگم کلثوم نوازکی میت پاکستان لےجانےکی اجازت ملےگئی ہے۔

(جاری ہے)

میاں شہباز شریف بھی بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب یہاں پاکستان میں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی مل چکی ہے اور وہ بھی رائیونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں۔شریف خاندان سے تعزیت کے لیے کارکنان کا تانتا بندھا ہوا ہے۔اس موقع پر تمام سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جارہا ہے یہانتک کہ غیر ملکی شخصیات کی جانب سے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تاہم اس موقع پر زید حامد کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ نے نہ صرف اخلاقیات کو شرما دیا بلکہ پاکستانی عوام کو بھی غم و غصے سے بھر دیا ہے۔انکی جانب سے کئیے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ اللہ اور اسکے رسول نے عظیم ماؤں کی نشانی یے بتای ھے کہ وہ اپنی اولاد کو حرام رزق سے بچاتی ھیں، جھوٹ سے بچاتی ھیں، قتل، ڈاکے اور دین سے غداری سے روکتی ھیں۔

جو ماں خود اپنی اولاد، شوھر اور نسلوں کو حرام میں پالے، ملک سے غداری کرے، وہ اس ملک میں فرشتہ بنا کر پیش کی جا رہی ھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری قوم کی اکثریت شرمناک حد تک بیغیرت اور بے حس ھو چکی ھے۔ تقوے اور علم کا مصنوعی لبادہ اوڑھے، پورا میڈیا اور اشرافیہ ایک مجرم خاندان کے جرم میں شریک خاینہ کو قوم کے لیے مثالی رول ماڈل بنا رہا ھے۔ نہ اللہ کا خوف ھے، نہ پاک رسول کے فرمانوں کا پاس۔۔۔ تف ھے، تف ھے، تف ھے۔۔۔