Live Updates

50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق عمران خان سے ملاقات کرنے والے انیل مسرت کون ہیں

انیل مسرت فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہیں،انیل مسرت شمال مغربی انگلینڈ کے سب سے بڑی پراپرٹی گروپ ایم سی آر کے سی ای او ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 ستمبر 2018 00:05

50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق عمران خان سے ملاقات کرنے والے انیل مسرت ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 ستمبر 2018ء) : 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستان پہنچنے والے انیل مسرت کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق انیل مسرت فیصل آباد سے تعلق رکھتے پیں۔وہ بنیادی طور پر پراپرٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ابتدا میں گھروں کو خرید کر انکی تزئین و آرائش کرتے اور انکو فروخت کر دیتے۔

انیل مسرت کا یہ کام نکل پڑا اور وہ آہستہ آہستہ پراپرٹی بزنس کا بڑا نام بن گئے۔انہوں نے کلاسک ہومز کے نام سے اہنا کاربار بڑھایا۔2005 میں انیل مسرت نے اپنا سرمایہ اور کاروبار ایم سی آر گروپ میں ضم کردیا۔اس وقت انیل مسرت اس گروپ کے سی ای او ہیں اور یہ گروپ شمال مغربی انگلینڈ کا سب سے بڑا پراپرٹی گروپ ہے۔

(جاری ہے)

انیل مسرت بہت سی بالی وڈ فلموں کے پروڈیوسر ہیں اور اسی حوالے سے انکے بھارت کی فلم انڈسٹری میں بھی گہرے روابط ہیں۔

انکا پاکستانی سیاست میں پرانا عمل دخل ہے۔وہ شہباز شریف سے بھی قریبی تعلقات رکھتے تھے ۔انکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مشرف دور میں لندن میں ہونے والی اے پی سی کے اخراجات بھی انیل مسرت نے ادا کئیے۔انکے وزیر اعظم عمران خان سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ 50 لاکھ گھروں کے حوالےسے وزیر اعظم کو مفت مشورے دینے اور اس منصوبے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دینے آئے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی ہے اور انکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ مصوبہ بالکل قابل عمل ہے اور وہ اسی منصوبے سے 60 لاکھ نوکریاں بھی پیدا کرکے دیں گے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انیل مسرت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں لےرہا اور پاکستان میں کوئی بزنس کرنےکا ارادہ بھی نہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میرابرطانیہ میں منافع بخش کاروبارہے،میں یہاں خوش ہوں۔عمران خان کی5 ملین گھراسکیم میں بلامعاوضہ مشاورت فراہم کررہاہوں۔یاد رہے کہ انیل مسرت کے حوالے سے تحریک انصاف کے مخالف یہ پراپیگنڈا کر رہے تھے کہ انیل مسرت بھارتی شہری ہے اور انکو پاکستان کے میگا پراجیکٹ میں شامل کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات