وانا میں درجنوں افراد ملیریا اور ڈینگی جیسے خطرناک امراض میں مبتلا ہوگئے

وانا میں پچھلے کئی سالوں سے مچھرمار سپرے ہوئی ہے نہ مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:16

وانا میں درجنوں افراد ملیریا اور ڈینگی جیسے خطرناک امراض میں مبتلا ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) جنوبی وزیرستان وانا میں پچھلے دوسالوں سے مچھردانی محکمہ ہیلتھ کی جانب تقسیم نہیںکی گئیں جس کے باعث علاقے میں درجنوں بچے،بوڑھے اور خواتین ملیریا،ڈینگی اور لیشمنیا جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے،عوامی حلقوں کے مطابق وانا میں پچھلے کئی سالوں سے مچھرمار سپرے ہوئی ہے نہ مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں عوامی حلقوں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ مچھردانیاں بازار میں کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں دوسری جانب صرف منظورنظر لوگوں کو دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے محکمہ ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ لوٹ مار کا نوٹس لیں -

متعلقہ عنوان :