سرگودھا پولیس نے تین افراد سے پانچ کلو گرا م سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:16

سرگودھا پولیس نے تین افراد سے پانچ کلو گرا م سے زائد ہیروئن برآمد کر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) سرگودھا پولیس نے تین افراد سے پانچ کلو گرا م سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر ان کے خلاف تھانہ سٹی بھلوال میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے قصبہ بھلوال اور چک 8شمالی میں چھاپہ مار سردار خان سکنہ پشاور کے قبضہ سے ہیروئن2110گرام، امجد علی سکنہ رہن وال سے ہیروئن1520گرام اور محمد آصف سکنہ لالووالی سے ہیروئن1510گرام برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ان میں گرفتار ملزم سردار خان سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبریZB-828کرولاکو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔