باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے سالانہ امتحانات 25 ستمبرسے شروع ہونگے

جمعرات 13 ستمبر 2018 13:35

باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے سالانہ امتحانات 25 ستمبرسے شروع ہونگے
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء)باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے کنٹرولرآف امتحانات جوادعلی شاہ کے مطابق باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں ایم اے اورایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 25 ستمبر سے شروع ہورہے ہیں،امتحان کیلئے رول نمبرسلپ طلباء کے دیئے ایڈریس پرجاری کردیئے گئے ہیں جن امیدواروں کورول نمبرسلپ ابھی تک موصول نہ ہوئے ہوں توہ شعبہ امتحانات باچاخان یونیورسٹی سے ڈوپلیکٹ رول نمبرسلپ حاصل کریں۔