ایس ایچ او حطار علی خان جدون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی

جمعرات 13 ستمبر 2018 13:49

ایس ایچ او حطار علی خان جدون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) ایس ایچ او حطار علی خان جدون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی، عدالت نے ملزم کو جیل کو روانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حطار علی خان جدون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قیصر سکنہ خانپور کو گر فتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی۔

ملزم کے خلاف تھا نہ حطار میں زیر دفعہ 9C/CNSA مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ عدالت نے ملزم کو جیل روانہ کر دیا ہے۔ ایس ایچ او علی خان جدون نے کہا کہ منشیات فروش ہماری نسلوں کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں۔