حج آپریشن کے دوران حجاز مقدس میں انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 109 ہو گئی

جمعرات 13 ستمبر 2018 15:00

حج آپریشن کے دوران حجاز مقدس میں انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) حج آپریشن کے دوران حجاز مقدس میں انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 109 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج سے پہلے اور حج کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 108 پاکستانی الله کو پیارے ہوئے جن میں سے 79 کا تعلق سرکاری سکیم جبکہ 27 کا تعلق پرائیویٹ سکیم سے ہے جبکہ 3 مجالمہ ویزے پر حجاز مقدس میں مقیم تھے جن میں سے 104 کی ان کے ورثاء کی اجازت سے حجاز مقدس کے قبرستانوں میں تدفین بھی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :