Live Updates

پی ٹی آئی رہنما وں کی وزیراعظم آفس میں چائے ‘آملیٹ کھاتے تصویر وائرل

پرائم منسٹر آفس میں مفت کے کھانے نہیں پیش کیے جاتے‘صاحبزادہ جہانگیر

جمعرات 13 ستمبر 2018 16:06

پی ٹی آئی رہنما وں کی وزیراعظم آفس میں چائے ‘آملیٹ کھاتے تصویر وائرل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے اور اپنی کابینہ کو بھی سادگی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی،جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

اور سب کے سامنے چائے اور آملیٹ رکھا ہوا ہے۔اس ضمن میں صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سادگی دیکھیں۔وزیراعظم آفس میں مفت کے کھانے نہیں پیش کیے جاتے۔چائے اور میری جانب سے صرف آملیٹ نعیم الحق اور چوہدری سرور کو پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ایک دلچسپ قصہ سنایا۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

تو صحافی حامد میر نے سوال کیا کہ آپ کچھ تھکے تھکے سے لگ رہے ہیں۔ تو انہوں نے بتایا کہ مجھے بھوک لگی ہوئی ہے۔ وہ پورا دن وزیر اعظم آفس میں رہے اور انہیں صرف کھانے کے لیے ایک بسکٹ ہی ملا۔اگر چائے مل جائے تو بسکٹ نہیں ملتے۔ کبھی کبھی تو ایک بسکٹ حصے میں آتا ہے۔فیصل جاوید نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم آفس میں 8 لوگوں کیلئے چائے آئی اور اس کے ساتھ ایک ٹرے میں 6 بسکٹ آئے جو کہ میرے حصے میں ایک ہی بسکٹ آیا۔صحافی نے سوال کیا کہ عارف علوی صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں تو کیا وہاں بھی یہی حال ہوگا تو فیصل جاوید نے جواب دیا کہ اگر عمران خان نے ایوان صدر کا ایک دورہ کرلیا تو پھر یہی حال ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات