دس روزہ باکسنگ کوچنگ کیمپ کا انعقاد2اکتوبر سی12اکتوبر تک پکا قلعہ حیدر آباد میں ہوگا

جمعرات 13 ستمبر 2018 16:56

دس روزہ باکسنگ کوچنگ کیمپ کا انعقاد2اکتوبر سی12اکتوبر تک پکا قلعہ حیدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) ڈویژنل باکاسنگ ایسو سی ایشن حیدر آباد اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سی10 روزہ کوچنگ کیمپ کا انعقاد2سی12اکتوبر تک پکا قلعہ گرائونڈ حیدر آباد میں ہوگا جبکہ16اکتوبر کو ایک روزہ قائد ملت لیاقت علی خان یادگاری باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ حیدر آباد باکسنگ ایسو سی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نائب صدر محمد سلیم راجپوت نے کی۔

اجلاس میں سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ‘ ذوالفقار زہری‘ یامین شیخ‘ بشارت علی‘ محمد ارشد کے علاوہ کوچز قمر الدین‘ جبران‘ صلاح الدین اور افضل قمبرانی بھی موجود تھے۔ اجلاس سے اصغر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل سطح پر باکسنگ کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لئے میرپور خاص اور کراچی میں متعدد ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حیدر آباد کی ٹیم بھی بھرپور شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن برداشت کرے گی۔ اصغر بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حیدر آباد کی بد قسمتی ہے کہ اقبال حسین اور اکرم خان کا تعلق حیدر آباد سے ہونے کے باوجود حیدر آباد کے باکسنگ کلب ویران اور باکسنگ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن تمام ضلعی ایسو سی ایشن کے ساتھ بھرپور اور مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :