الیکشن کمیشن میں ایاز صادق کی تحریک انصاف کے علیم خان کیخلاف درخواست پر سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:27

الیکشن کمیشن میں ایاز صادق کی تحریک انصاف کے علیم خان کیخلاف درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق کی جانب سے تحریک انصاف کے علیم خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ،علیم خان کے وکیل کی جانب سے تحریری دلائل الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی جانب سے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے خلاف سابق سپیکر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی اس موقع پر علیم خان کے وکیل نے کمیشن میں اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کرادئیے واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے علیم خان کے وکیل کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی تھی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 1اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

۔۔۔۔اعجاز خان