جاتی امراء،سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی نواز شریف ،مریم نواز اور حمزہ شہباز سے کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:31

جاتی امراء،سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی نواز شریف ،مریم نواز اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی لندن میں وفات کے بعد گزشتہ روز بروز جمعرات بھی جاتی امراء میں تعزیت کیلئے آنے والے لوگوں کا تانتابندھا رہا اس حوالے سے بتایاگیا ہے کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز تعزیت کیلئے آنے والی خواتین جبکہ حمزہ شہباز پارٹی رہنمائوں و کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتے رہے تاہم گزشتہ شام چار بجے سے چھ بجے کے درمیان سابق وزیراعظم نواز شریف سے مخصوص سیاسی رہنمائوں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں تعزیت کیلئے آنے والے ان رہنمائوں نے براہ راست سابق وزیراعظم نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کیا جاتی امراء تعزیت کیلئے آنے والوں میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،حمزہ شہباز شریف ، سلمان شہباز،جنید صفدر،راحیل منیر، مصدق ملک طلال چوہدری،پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر،علی پرویز، شہباز، میئر لاہور مبشرجاوید،لیلیٰ خان،مریم امیر مقام ،ڈپٹی میئر اعجازحفیظ اورنگزیب،غزالی سلیم بٹ،چوہدری اقبال گجر،سیف کھوکھر،فیصل سیف،علی رضا گیلانی،مہراشتیاق، ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،اختر رسول،، حاجی اللہ رکھا،،بلال یاسین اور زبیر گل شامل تھے علاوہ ازیںتعزیت کرنے والوں میں مسلم لیگ کے دیگر ایم این ایز، ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندے شامل تھے جو شام ہونے کیساتھ روانہ ہوگئے۔