Live Updates

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران ہوشربا کمی واقع

ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع، مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر کی کم ترین سطح تک آ گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 ستمبر 2018 20:19

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران ہوشربا کمی واقع
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر 2018ء) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران ہوشربا کمی واقع، ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع، مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر کی کم ترین سطح تک آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک گر گئے ہیں۔ پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران ہوشربا کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت پاکستان کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر کی کم ترین سطح تک آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مجموعی ذخائر 9 ارب ڈالرز سے زائد ہیں۔ جبکہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 6 ارب ڈالر کی سطح تک آ گئے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سنبھالا دینے کیلئے جلد سے جلد کسی بڑے بیل آوٹ پیکج کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کر چکی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سنبھالا دینے کیلئے چین اور سعودی عرب سے مالی مدد مل سکتی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائیں گے۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی اعلی سعودی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات