Live Updates

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی کنگری ہائوس جاکر حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی صدر پیر صاحب پگارا سے ملاقات

پیرپگاراصوبہ کی اہم روحانی اورسیاسی شخصیت ہیں اور ان کی آج کی یہ ملاقات صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرزسے تبادلہ خیال کاحصہ ہے

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:11

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی کنگری ہائوس جاکر حروں کے روحانی پیشوا اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کی شام کنگری ہاوس جاکر حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی صدر پیر صاحب پگارا سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے ۔ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگوکی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پیرپگاراصوبہ کی اہم روحانی اورسیاسی شخصیت ہیں اور ان کی آج کی یہ ملاقات صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرزسے تبادلہ خیال کاحصہ ہے۔

ورنرنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اسٹیک ہولڈرزکی شمولیت ضروری ہے،عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال ،عوامی مسائل کے حل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کی بہت اہمیت ہے اورترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کے لئے سب کا تعاون حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پیر صاحب پگارا نے گورنر کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات