Live Updates

عارف علوی چہیتا صدر،قانون میں سب سے پہلےاستثنیٰ ڈھونڈا

پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت نے بلایا، توکہا مجھے تواستثنیٰ حاصل ہے، بتایا جائے ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں کوآج قانون میں استثنیٰ کیسے یاد آگیا؟ کیا خلیفہ راشدین قاضیوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے رہے؟سینئرصحافی نصرت جاوید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 ستمبر 2018 21:38

عارف علوی چہیتا صدر،قانون میں سب سے پہلےاستثنیٰ ڈھونڈا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر 2018ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ چہیتے صدرعارف علوی نے سب سے پہلے قانون میں استثنیٰ تلاش کیا،بتایا جائے ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں کوآج قانون میں استثنیٰ کیسے یاد آگیا؟کیا خلیفہ راشدین قاضیوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے رہے؟انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی کاغذلہرا لہرا کرکہتے رہے کہ بھائی یہ قانون ہے۔

جیسے یہ ہمیں کل گالیاں دے کرکہہ رہے تھے کہ قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے۔جیسے ہی ان کا چہیتاصدر بنا ہے عارف علوی ، تو وہ آئین میں پہلی بات یہ ڈھونڈتا ہے کہ صدر کو توعدالت میں جانے کیلئے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت میں جانا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کواپنی بار قانون یاد آگیا ہے؟یہ کیا عام آدمی کوکہیں گے؟نصرت جاوید نے کہا کہ یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں؟ کیا خلیفہ راشدین قاضیوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے رہے؟تو پھر یہ امیرالمومنین کیوں یاد کرلیتا ہے کہ مجھے توآئین میں استثنیٰ حاصل ہے۔

واضح رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا، صدر مملکت عارف علوی نے بھی پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ مانگا ہے جس پرمعروف صحافی نصرت جاوید نے ان پرتنقید کی ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے خلاف 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دیئے گئے 126 روزہ دھرنے کے دوران ہنگامہ ہوا اور کارکنان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا۔

اس موقع پر ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، نومنتخب صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میںگزشتہ روز پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے اور وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

بابر اعوان کا موقف تھا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہو تو شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نے پیشی کے لیے بیان حلفی جمع کروادیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جگہ میں پیش ہوا کروں گا۔دوسری جانب کیس میں نامزد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، جہانگیر ترین، اعجاز چوہدری اور شفقت محمود کی جانب سے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات