وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی حرکت میں آ گئے

پاسپورٹ آفس اور امیگریشن آفس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹس ،اچانک پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے ان کے مسائل دریافت کئے،مسائل کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور �نٹوں کے اندر غیر قانونی تعمیرات ازخود گرا دی جائیں ، تعمیرات ختم نہ ہوئی عمارت مسمار کر دی جائے گی،کئی تجارتی مراکز کو الٹی میٹم شہریار آفریدی کا اسلام آباد کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ ،عوام اور پولیس کے مسائل سنے

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:34

وزیر مملکت داخلہ شہریار  آفریدی   حرکت میں آ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سینئر صحافیوں کی بریفنگ کے بعد سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے حرکت میں آ گئے۔ شہریار خان آفریدی نے پاسپورٹ آفس اور امیگریشن کے آفس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اچانک پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے اچانک پاسپورٹ ہیڈ کوارٹر دورے کے دوران شہریوں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور مسائل کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو ہر ہفتہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے پاسپورٹ آفسز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شہریار خان آفریدی نے کہا میڈیا کے نمائندوں کو پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں رسائی دی جائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر مملکت برائے داخلہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا تجارتی مراکز کے اندر غیر قانونی تعمیرات کا معائنہ کیا۔

کئی تجارتی مراکز کو الٹی میٹم دیتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ 24گھنٹوں کے اندر غیر قانونی تعمیرات ازخود گرا دی جائیں اگر تعمیرات ختم نہ ہوئی عمارت مسمار کر دی جائے گی۔ وزیر مملکت نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔

جس میں ملکی داخلی صورتحال اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی محکموں اور وزارت داخلہ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الصوبائی رابطہ کو مزید مربوط اور مضبوط بنایا جائے گا۔

دریں اثناء وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے رات گئے اسلام آباد کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا جہاں عوام اور پولیس کے مسائل سنے۔شہریار آفریدی نے کہا پولیس اہلکار میری عزت ہیں لیکن کسی کی نا اہلی یا عوام سے زیادتی برداشت نہیں ہونے دونگا۔ عوام کو عزت دینا اور لا قانونیت روکنا پولیس کا فرض ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ میڈیا کی سپورٹ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔