Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لیے کمر کس لئیے

پی ٹی آئی نے تگڑے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا،اعلامیہ جاری کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 ستمبر 2018 23:22

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لیے کمر کس لئیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 ستمبر 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لیے کمر کس لی، موزوں ترین امیدواروں کو انتخابی اکھاڑے میں اتارنے کا فیصلہ ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ این اے 56 سے ملک خرم جبکہ 53 سے علی اعوان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے منصور حیات خان، این اے 131 سے ہمایوں اختر خان، این اے 243 سے محمد عالمگیر خان، این اے 247 سے آفتاب صدیقی، پی کے 3 سے ساجد علی، پی کے 7 سے فضل مولا، پی کے 97 سے فیصل امین خان، پی کے 78 سے محمد عرفان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ گنڈاپور انتخابی میدان میں اتریں گے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ پی ایس 87 سے سردار قادر بخش کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، پی پی 27 سے شاہنواز راجہ، پی پی 296 سے اویس دریشک اور پی پی 272 سے زہرہ بتول تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ یاد رہے کہ ضمنی انتخابات اگلے ماہ ہونے جارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات