فرانس کا شام میں باغیوں کے آخری گڑھ کے خلاف کارروائی میں کیمیائی حملے پر انتباہ

کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جاتے ہیں تو فرانس اس کا فوری جواب دے گا،فرانسیسی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:15

فرانس کا شام میں باغیوں کے آخری گڑھ کے خلاف کارروائی میں کیمیائی حملے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں وائی ویس لودریاں نے خبردار کیا ہے کہ شام میں باغیوں کے آخری مضبوط گڑھ ادلب پر کیمیائی ہتھیاروں کے کسی بھی حملے کے دمشق میں رجیم کے لیے مضمرات ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ بیجنگ میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ادلب میں باغیوں کے خلاف اگر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جاتے ہیں تو فرانس اس کا فوری جواب دے گا۔

(جاری ہے)

اس لیے فرانس کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر خبردار کرتا ہے اور اگر ایسا کیا گیا تو یہ اس کے لیے سٴْرخ لکیر ہوگی۔شامی اور روسی فوجیں شمال مغربی صوبے ادلب میں باغیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی تیاری کررہی ہے اور انھوں نے اس صوبے کا گھیراؤ شروع کردیا ہے۔ ترکی ،امریکا اور مغربی ممالک اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ بشارالاسد باغیوں کے زیر قبضہ اس آخری صوبے کو اپنی عمل داری میں واپس لانے کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سمیت کوئی بھی جنگی حربہ استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :