آزاد کشمیر پولیس نے محرم سیکورٹی پلان جاری کر دیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) آزاد کشمیر پولیس نے محرم سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔ امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر خصوصی سیکورٹی انتطامات کو حتمی شکل دی دی گئی اہم مقامات پر تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں مظفرآباد میں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر شعیب دستگیر نے محرم الحرام کے دوران ترتیب دیے گئے سیکورٹی پلان کے متعلق دنیا ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امام بارگاؤں مساجد ،اور دیگر مجالس کے مقامات پر حفاظتی انتطامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے آزاد کشمیر کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی ن?فری تعینات کر کے چیچنگ کے نظام کو مزید تیز اور فول پروف بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب دستگیر نے کہا کہ متنازعہ علما کرام اور ذاکرین پر آزاد کشمیر داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ، جبکہ شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے افرادکو آزاد کشمیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اوربغیر شناختی دستاویزات کے موجود افراد کو ریاست بدر کیا جائے گا انسپیکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر محرم الحرام کے دوارن حفاظتی اقدامات کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی پر مامور کیا گیاہے ،،،جبکہ مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور افراد پر مشتمل امن کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں ،،، جو محرام الحرام کے لی جاری ضابطہ اخلاق کی پابندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی -