طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ، ساتھ کھیلو ں کی سرگرمیوں میں بھر پور طریقے سے حصہ لینا چاہئے‘ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود

صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور کھیلیں معاشرے میں بھائی چارے کا درس دیتی ہیں

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:29

طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ، ساتھ کھیلو ں کی سرگرمیوں میں بھر پور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود نے کہاہے کہ طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ کھیلو ں کی سرگرمیوں میں بھر پور طریقے سے حصہ لینا چاہیئے کیونکہ کھیلیں نوجوانوں کی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری میں آرچری ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور کھیلیں معاشرے میں بھائی چارے کا درس دیتی ہیں، انہوں نیکہا کہ اسی سکول اور کالجز سے کھلاڑیوں نے ہاکی اور کرکٹ میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہا ہے کہ سکول اور کالجز کی سطح پر تیر اندازی کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ تربیت کی ضرورت ہے، وصال محمد خان نے کہا کہ تیر اندازی ایک اسلامی کھیل ہے بچے شوق سے دلچسپی لے رہے ہیں اور ان بچوں پر محنت کرنے کی ضرورت ہے تیر اندازی کا سامان کا فی مہنگا ہے اور حکومت کو اس کھیل پر توجہ دے ۔

انہوں نیکہا کہ مختلف جنگوں میں بھی سامان استمعال ہوتا رہا ہے ۔ 1900 میں یہ کھیل اولپمک گیمز کا حصہ بننا جوکہ دنیا میں 154 ممالک کھیلا جاتا ہے، انہوں نے فیڈریشن کے زیراہتمام آئندہ برس مارچ انٹر سکول اورانٹر کالجیٹ مقابلے کروانے کا بھی اعلان کیا۔اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان قصوری نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔آرچرز میاں ناصر محمود اور جاوید علی خان نے بھی ورکشاپ میں لیکچرز دیئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد بھی موجود تھی-