ہری پور شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:39

ہری پور شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، بڑھتی ہوئی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات گئے ہری پور شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ایک بار پھر بڑھتی ہوئی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے بعد نالوں میں طغیانی کے باعث بارش کا پانی سڑکوں اور گلی محلوں میں جمع ہو گیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ دوسری جانب عوام نے باران رحمت کے نزول سے گرمی کا زور ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :