عراقی رہ نما مقتدی الصدر نے حزبِ اختلاف میں جانے کی دھمکی دے دی

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:39

عراقی رہ نما مقتدی الصدر نے حزبِ اختلاف میں جانے کی دھمکی دے دی
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے دھمکی دی ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار پر تحفظات کی صورت میں وہ اپوزیشن میں چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق مقتدی الصدر کا کہنا تھا کہ ہم نے عراق کی سینئر شخصیات کے ساتھ حکومتی سربراہ کے لیے کئی ٹیکنوکریٹ شخصیات کے ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا تو لازم ہے کہ نامزد امیدوار کی جانب سے اپنے وزراء کا انتخاب بھی جماعتی، فرقہ وارانہ اور نسلی تقسیم سے دٴْور رہ کر کیا جائے۔

الصدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ چٴْناؤ خصوصیت، تجربے اور شفافیت کے مطابق درست اور قابل قبول ہونا چاہیے۔ الصدر کے مطابق بعض سیاست دانوں نے خود مختار امیدوار کے ساتھ ساتھ ٹیکنوکریٹ کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا تا کہ عراق میں بدعنوان عناصر ایک بار پھر لوٹ آئیں۔ الصدر نے دھمکی دی کہ اگر ان لوگوں نے یہ روش جاری رکھی تو میں اپوزیشن کا حصہ بن جائوں گا۔

متعلقہ عنوان :